Thursday, April 25, 2024

فوادچودھری نے شہبازشریف کی آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز قرار دیدی

فوادچودھری نے شہبازشریف کی آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز قرار دیدی
June 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے شہبازشریف کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی تجویز مضحکہ خیز قرار دیدی۔

وفاقی وزیر فوادچودھری نے ٹویٹ میں لکھا کہ، شہبازشریف پارلیمان کو بائی پاس کر رہے ہیں، اس طرح کی فیصلہ سازی پارلیمان کے اندر کی جاتی ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ، اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو کمزور کرنے کے ایجنڈے کا حصہ بن رہے ہیں، شہبازشریف کا یہ اقدام انتہائی افسوس ناک ہے۔