Wednesday, April 24, 2024

فوادخان اور ایشوریہ ایک ساتھ فلم میں کاسٹ

فوادخان اور ایشوریہ ایک ساتھ فلم میں کاسٹ
March 13, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک)فواد خان اور ایشوریا رائے کو  فلم  ،اے دل ہے مشکل میں کاسٹ کر لیا گیا۔ پاکستانی اداکار فواد خان اب  بالی وڈ کوئین ایشوریا رائے بچن کے ساتھ نظر آئیں گے ،دونوں کو بالی وڈ فلم اے دل ہے مشکل میں کاسٹ کر لیا گیا ہے ۔ لالی وڈ کے گلیمرس اور ور سٹائل سٹار فواد خان ان دنوں بالی وڈ میں اپنی جگہ بنانے میں مصروف ہیں فلم فئیر ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ان کو بھارتی فلم انڈسٹری میں خاصی شہرت ملی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ انہیں کرن جوہرکی نئی فلم میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کر لیا گیا ۔ دوسری جانب ایشوریا رائے بھی ایک لمبے عرصے بعد فلمی دنیا کا رخ کرچکی ہیں، اس نئی فلم میں  ان کا کردار ذرا ہٹ کے ہے۔ تاہم لمبی بریک کے بعد وہ کیسی پرفارمنس دیں گی اس کا فیصلہ فلم کی ریلیز کے بعد ہو جائے گا ۔