Friday, March 29, 2024

فوادحسن فواد 14،احد چیمہ سمیت 4ملزم 15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

فوادحسن فواد 14،احد چیمہ سمیت 4ملزم 15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
October 1, 2018
لاہور ( 92 نیوز)آشیانہ اقبال اسکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثےبنانے کے کیس میں فواد حسن فواد کو14  اوراحدچیمہ سمیت چارملزموں کو15  روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیاگیا،سابق ڈی جی ایل ڈے احدچیمہ کو عدالت میں بھی پروٹوکول دیا جاتارہا۔ آشیانہ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں احتساب عدالت نے طاقتوربیوروکریٹ فواد حسن فواد کو14  روزریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے احدچیمہ اور کیس کے دیگرچارملزموں کو پندرہ روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجھیل بھجوا دیا۔ کیس کے دوملزموں اسرارسعید اورعارف بٹ کو ضمانت پررہاکردیاگیا، اب ملزموں کو 16اکتوبرکو دوبارہ پیش کیاجائے گا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پرسابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ احتساب عدالت میں بھی پروٹوکول  کے مزے لوٹتے رہے ، انہوں نے  کمرہ عدالت کے باہر ویٹنگ ایریا میں کانوں میں بلیو ٹوتھ لگائے کسی سے بات کرتے رہے جب کہ فون ان کی اہلیہ نے پکڑا تھا۔اس دوران احدچیمہ کے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں نے بھی انہیں کال سے نہ روکا۔