Friday, March 29, 2024

فواد ہر اُس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں جس سے ملک مشکلات کا شکار ہو،فیاض الحسن چوہان

فواد ہر اُس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں جس سے ملک مشکلات کا شکار ہو،فیاض الحسن چوہان
January 22, 2020
لاہور ( 92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنی ہی وفاقی حکومت کے وزیر فواد چودھری کو نشانے پر رکھ لیا ، کہا کہ  فواد چودھری اکثر افرا تفری کا شکار رہے ہیں ، انہیں ہر ماہ ہیرو گیری کرنی ہوتی ہے ، ہر اس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں جس سے ملک مشکلات کا شکار ہو ۔ چینل 92 نیوز کے پروگرام ’’ہو کیا رہا ہے‘‘  میں تنقیدی نشتر برساتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے فواد چودھری کو ڈسپلن میں رہنے کا مفت مشورہ  دے دیا  ، کہا کہ کبھی بھی ڈسپلن سے بالا تر ہو کر رویہ رکھنا  ٹھیک نہیں ہو تا ، فواد چودھری  اکثر ایسے معا ملات  اور گفتگو کر تے نظر آتے ہیں،فواد چودھری نے اس بار تو زیادہ ہی ڈسپلن کی خلا ف ورزی کر دی،ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں،فواد چودھری  اپنے آپ کو کنٹرول کریں۔ وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے  کہا کہ فواد چودھری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی سےمتعلق گفتگو سے اجتناب کریں ،وزیراعظم عمران خان نے پچھلی میٹنگ میں کہہ دیا کہ عثمان بزدار 5 سال وزیر  اعلیٰ  رہیں گے۔ وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے ساتھیوں   کےخلاف بات نہیں کی لیکن اب مجبور ہو گیا ہوں ، فواد چودھری کو بطور وزیر سائنس مشورہ ہے کہ سائنس میں تر قی کے حوالے سے کچھ کریں۔