Friday, April 26, 2024

فواد چوہدری نے کل عید کا اعلان کردیا

فواد چوہدری نے کل عید کا اعلان کردیا
May 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کل عید کا اعلان کردیا، کہتے ہیں، آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے بلوچستان اور سندھ میں چاند واضح نظر آجائے گا جبکہ پشاور میں آج بھی چاند نظرآنے کا امکان نہیں۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اتوار کو عید کا اعلان کردیا۔ کہا کہ مذہبی تہوار کے موقع پر ہمیشہ چاند کا تنازعہ رہتا ہے، تاہم اب سائنسی ترقی سے چاند دیکھنے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، 1974 میں رویت ہلال کمیٹی بنی تھی، امید تھی مسئلہ حل ہوگا مگر رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ تنازعات کا شکار رہی۔ انہوں نے بتایا کہ 22 مئی کی رات 10 بجکر 39 منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔ آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے چاند واضح نظر آ جائے گا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چاند کو زمین کے ارد گرد چکر لگانے میں 29 دن سے کچھ وقت زائد لگتا ہے، سورج، چاند اور زمین ایک لائن میں آجائیں تو زمین سے چاند نظر نہیں آئے گا۔