Friday, March 29, 2024

فواد چوہدری نے کرتار پور راہداری کو امن کیلئے اہم سنگ میل قرار دے دیا

فواد چوہدری نے کرتار پور راہداری کو امن کیلئے اہم سنگ میل قرار دے دیا
November 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کرتار پور راہداری کو امن کیلئے اہم سنگ میل قرار دیدیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد سے پاکستان امن کی طرف بڑھا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ تاریخ ساز ہے۔ پاکستان نے تاریخ کا نیا رخ متعین کر دیا۔ فواد چوہدری نے کہا دنیا نے دیکھا کہ پاکستان کا کردار مثبت ہی نہیں قائدانہ بھی رہا ۔ بھارت کے کچھ عناصر    اپنی انتخابی سیاست کے لئے  نفرت کے بیج بوتے ہیں۔ پاکستان نےسات  دہائیوں سے  جاری لڑائی اور کشید گی کو ختم کرنے  کی  طرف ہاتھ بڑھایا۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہا امن کے  لئے کھڑے ہو کر پاکستان نے  دنیا بھر کو ایک مثبت پیغام دیا ۔ بھارت میں کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ آنکھیں بند کرنے سے مسائل ختم ہو جائیں گے۔ فوادچوہدری نے مزید کہا بھارت میں بعض لوگ انتخابی مفادات کے لئے منفی رحجان کو فروغ دیتے ہیں ۔ بھارت میں ایک طبقہ یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی سے اسکے اندرونی مسائل حل  ہوجائیں گے۔