Wednesday, May 1, 2024

فواد چودھری،مرادراس،ابرارالحق کی احسن اقبال کی عیادت،گلدستہ پیش کیا

فواد چودھری،مرادراس،ابرارالحق کی احسن اقبال کی عیادت،گلدستہ پیش کیا
May 7, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چودھری ،م پارٹی رہنما مراد راس اور ابرارالحق نے سروسز اسپتال میں  وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی ۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے احسن اقبال کی خیریت دریافت کی اور گلدستہ پیش کیا ۔ فواد چودھری نے کہا کہ امن کا پیغام لے کر گئے  ،سیاست میں تشدد کی  گنجائش نہیں  ،ابرار الحق کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ احسن اقبال کی زندگی بچ گئی۔ اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت میں تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ انتخابی امیدواروں  کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کاکہناتھا وزیرداخلہ پرحملہ لمحہ فکریہ ہے،حکومت کو امن وامان کی صورتحال پرمزید توجہ مرکوزکرناہوگی۔