Friday, April 26, 2024

فواد چودھری کے بھائی کی تقریب ولیمہ سیاسی اجتماع کا منظر پیش کرتی رہی

فواد چودھری کے بھائی کی تقریب ولیمہ سیاسی اجتماع کا منظر پیش کرتی رہی
February 24, 2019
دینہ ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے بھائی چودھری فراز کے ولیمے کی تقریب جلسہ گاہ میں تبدیل ہو گئی۔گورنر پنجاب چودھری سرور،وزیر دفاع پرویز خٹک،جہانگیر ترین سمیت درجنوں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ فواد چودھری کے بھائی چودھری فراز کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاؤں لڈھر دینہ میں ہوئی ،تقریب کیلئے ایک بڑے پنڈال کو جلسہ گاہ کے انداز میں سجایا گیا تھا۔ فواد چودھری   تقریب کیلئے پنڈال آنے والے راستوں کو خیر مقدمی بینرز سے سجایا گیا تھا۔وزیراطلاعات کے بھائی کی تقریب ولیمہ شادی کی تقریب کم اور کوئی سیاسی اجتماع زیادہ لگ رہی تھی۔ درجنوں وفاقی و صوبائی وزرا،سیاسی و سماجی شخصیات،میڈیا مالکان و نمائندگان اور حکومتی رہنماؤں نے شرکت کی۔ فواد چودھری گورنر پنجاب چوہدری سرور ، جہانگیرترین ، وفاقی وزیر طارق چیمہ،وزیر صحت عامرکیانی،وزیردفاع پرویزخٹک ،وفاقی وزیر کھیل وثقافت عاطف خان ،علی امین گنڈاپور ،ریاض فتیانہ،عامرلیاقت،بیرسٹرسلطان محمودسمیت درجنوں سیاسی رہنما خاندان کی خوشیوں میں شامل ہونے کیلئے پہنچے۔ وزرا اور اہم سیاسی شخصیات کی آمد کے پیش نظر علاقے میں سکیورٹی کے بھی خاص انتظامات کئے گئے تھے۔