Thursday, March 28, 2024

فواد چودھری کی گورنر پنجاب سے ملاقات، یونیورسٹیز میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے عمل کو تیز کرنے پر گفتگو

فواد چودھری کی گورنر پنجاب سے ملاقات، یونیورسٹیز میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے عمل کو تیز کرنے پر گفتگو
July 19, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے  گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی ، ملاقات میں پنجاب کی یونیورسٹیز میں ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کے عمل کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایگریکلچر پریسیشن اور پاکستان کے زراعت کے شعبہ کا جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر قیام بھی زیر بحث آیا،پنجاب کے کسانوں کو پبجاب کی زرعی یونیورسٹیز کی جانب سے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کا بھی اعادہ  کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی حالیہ کارکردگی پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کو خراج تحسین پیش کیا۔