Saturday, April 20, 2024

فواد چودھری کی وزیر اعظم سے فضل الرحمٰن کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست

فواد چودھری کی وزیر اعظم سے فضل الرحمٰن کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست
February 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فواد چودھری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، فواد چودھری نے وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرانے کی درخواست کر دی۔ وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دھرنے میں یقین دھانیوں کے بیان کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے منتخب حکومت کے خلاف سازش کا اعتراف ہے، ان کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ مزید بولے کہ مولانا فضل الرحمان کے اعتراف کی روشنی میں مکمل انکوائری ہونی چاہیئے۔