Sunday, May 19, 2024

فواد چودھری کی نااہلی کی درخواست قانونی چارہ گوئی میں سقم کے باعث خارج

فواد چودھری کی نااہلی کی درخواست قانونی چارہ گوئی میں سقم کے باعث خارج
July 17, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی نااہلی کی درخواست قانونی چارہ گوئی میں سقم کے باعث خارج کر دی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے امیدواروں کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواست قانونی چارہ گوئی میں سقم کے باعث خارج کرتے ہوئے این اے 67 جہلم سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے درخواست گزار کی قانونی چارہ جوئی میں لیگل نقص ہے۔ سپریم کورٹ بینچ نے تحریک انصاف کے این اے 55۔56 کے امیدوار میجر طاہر صادق کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ مخالف امیدوار نے کاغزات نامزدگی میں غلط بیانی پر اپیل دائر کی تھی۔ سماعت کے دوران عدالتی بینچ نے سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تار  کی نااہلی کی درخواست خارج کرتے ہوئے این اے 87 سے لیگی خاتون امیدوار کو کلیر قرار دے دیا۔