Saturday, April 20, 2024

فواد چودھری کی سینیٹ میں داخلہ پر پابندی ، وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان رابطہ

فواد چودھری کی سینیٹ میں داخلہ پر پابندی ، وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان رابطہ
November 16, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) فواد چودھری پر سینیٹ میں داخلہ پر پابندی کی رولنگ کے معاملے پر وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان رابطہ ہوا۔ عمران خان نے وزیر اطلاعات کے خلاف رولنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ فواد چودھری سینیٹ میں جارحانہ انداز اپناتے ہیں۔ وزیر اعظم نے معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ کپتان کے اہم کھلاڑی فواد چوہدری  پر سینیٹ کے رواں اجلاس میں پابندی عائد کر دی گئی۔ وزیر اطلاعات نے عندیہ دیا ہے کہ اگر فیصلے پر نظرثانی نہ کی تو کابینہ  اپنا لائحہ عمل بنائے گی۔ حکومتی ارکان فواد چوہدری کی سینیٹ میں پابندی پر ناخوش نظر اتے ہیں تو اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کے فیصلےکو قانون و آئین  کے مطابق قرار دے رہی ہے۔