Tuesday, April 23, 2024

فواد چودھری کی اداروں کے درمیان نئی ڈیل کی تجویز

فواد چودھری کی اداروں کے درمیان نئی ڈیل کی تجویز
December 1, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری  نے اداروں کے درمیان اختیارات کے توازن کیلئے  نیو ڈیل  کی تجویز دے دی ،کہا کہ  اپوزیشن بھی ایک ادارہ ہے ، دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی بنا کر آرمی چیف کی مدت ملازمت اور معاشی پالیسیوں پراتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  نے کہا  کہ  چیف جسٹس آف پاکستان نے جو گریٹر ڈائیلاگ کی بات کی ہے اداروں اس کی طرف جانا چاہیے ، اداروں کے درمیان اختیارات کی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہیے ، آرمی چیف نے ہمیشہ سول اداروں کو مضبوط کرنے کی بات کی ہے ، وزیراعظم بھی اداروں کا استحکام چاہتے ہیں.۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بھی ایک ادارہ ہے ،  اس کا پارلیمانی کردار تسلیم کرنا چاہیے ، دونوں ایوانوں کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی آرمی ایکٹ اور معاشی پالیسیوں کے معاملات کو دیکھے. الیکشن کمیشن کے چیف اور ممبران کے تقرر کے معاملے پر فواد چودھری پرامید نظر آئے. ۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں پارلیمنٹ نان فنکشنل ہے ،  حکومت اور اپوزیشن کے متفقہ کردار کے بغیر یہ فعال نہیں ہوسکتی ، انکا کہنا تھا کہ طلبہ یونینز کو بحال ہونا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ مڈل کلاس کیلئے  ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے  رہی ، سیاسی منظر نامے میں ارتعاش ہے  ، چیف جسٹس نے خطاب میں کہا تھا کہ اداروں کے درمیان گفتو شنید  کی ضرورت ہے ، اداروں کے درمیان ایک نئی ڈیل کی ضرورت ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کے کردار سمیت تمام اداروں کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے ، اداروں کے درمیان توازن لانے میں میڈیا بھی کردار ادا کرے ۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  کا کہنا تھا کہ  اگلے سال فروری میں ایئر فورس سپیس مشن کے لئے شارٹ لسٹنگ شروع کر دے گی، اس سال سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں  600 گنا اضافہ ہوا ہے ،  آئندہ برس اس بجٹ کو ایک ہزا گنا تک لے جائیں گے،۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ روس کے تعاون سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں مزید جدت لانے کے لئے کمیٹی بنا رہے ہیں،ف بجلی کبھی کم ہو جاتی ہے اور کبھی مہنگی ہو جاتی ہے، ہم  پاکستان میں سولر پینل بنانا شروع کر دیں گے،  اپنے ملک میں لیتھیم بیٹری بنائیں گے جو جنوبی ایشیاء میں پہلا ملک بن جائے گا جو لیتھیم بیٹری اور سولر پینل بنائے گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ  پاکستان میں جلد ہی بیٹری بسیں چلانے جا رہے ہیں ، دو چین کی کمپنیوں کے ساتھ معاملات حتمی مرحلے  میں ہے،ف ہم نے بائیو ٹیکنالوجی بیس کو فروغ دیا ہے اگلے دس برسوں میں چار بلین ڈالر کی بائیو ٹیکنالوجی سے ایکسپورٹ کریں،ف  تعلقات خراب ہونے پر ہمیں بھارت سے مختلف ویکسین ملنا بند ہو گئی تھی جسے اب ہم خود بنائیں گے۔