Friday, April 26, 2024

فواد چودھری کا گلگت بلتستان کے عوام کیلئے تیز ترین فورجی سروس کا اعلان

فواد چودھری کا گلگت بلتستان کے عوام کیلئے تیز ترین فورجی سروس کا اعلان
September 19, 2020
سکردو (92 نیوز) گلگت بلتستان کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، وفاقی وزیرفواد چودھری نے تیز ترین فور جی سروس کا اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ اعلان سکردومیں یونیورسٹی آف بلتستان کا یوتھ کنونشن میں کیا۔ سکردو میں یونیورسٹی آف بلتستان کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد۔۔۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی شرکت۔۔مستحق طلبہ میں احساس سکالرشپ چیک تقسیم کیے۔۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان کی شرکاء کو یونیورسٹی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے یونیورسٹی آف بلتستان کے یوتھ کنونشن سے خطاب میں کہا کہ انٹرنیٹ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، گلگت بلتستان کے لیے فور جی سروس دینااہم ترین ذمہ داری ہے۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ہولوگرام ٹیکنالوجی کے بعد فاصلے ختم ہوجائیں گے۔ آئندہ چھ سالوں میں اساتذہ اورڈاکٹروں کی فزیکل موجودگی کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔ مصنوعی ذہانت میں لاکھوں نوکریاں آئیں گی۔ فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے 80 کی دہائی میں مدرسے تو بہت بنا لیے مگر جدید تعلیم کی فراہمی پرکوئی توجہ نہیں دی۔ وفاقی وزیر نے سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ لیبارٹری میں قیمتی پتھروں کی کٹنگ اینڈپالیشینگ سنٹر کی تقریب میں شرکت کی اورقیمتی پتھروں کی کٹنگ اور پالیشنگ کی تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد تقسیم کیں۔