Saturday, April 20, 2024

فواد چودھری کا علیم خان کی حمایت میں بیان ، نیب نے نوٹس لے لیا

فواد چودھری کا علیم خان کی حمایت میں بیان ، نیب نے نوٹس لے لیا
April 13, 2019

اسلام آباد (92 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے علیم خان کی حمایت میں بیان دے دیا جس کا  نیب نے فوری نوٹس لے لیا۔

فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ علیم خان کو اپوزیشن کے شور پر ناکردہ جرم کی سزا دی جارہی ہے ، اربوں کھانے والوں کو ضمانت مل سکتی ہے تو کاروباری آدمی کو کیوں نہیں، علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، سرکاری خزانےکو  نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں۔

فواد چودھری نے ٹویٹر محاذ سے حملہ  کیا تو نیب کا بھی فوری جواب آگیا ، وفاقی وزیراطلاعات کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے گزشتہ اور حالیہ بیانات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

نیب کے مطابق جائزہ لیا جائے گا کہ بیانات تحقیقات اور مقدمہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش تو نہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کچھ عرصہ قبل بھی نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ نیب نے ہیلی کاپٹر کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بلا کر ان کی توہین کی ہے۔

نیب کے نوٹس پر وفاقی وزیر اطلاعات اب پھر ٹویٹ پر جواب دیتے ہیں یا نہیں، دیکھنا ہوگا۔