Friday, March 29, 2024

فواد چودھری کا سندھ حکومت سے 13 سالہ کارکردگی سامنے لانے کا مطالبہ

فواد چودھری کا سندھ حکومت سے 13 سالہ کارکردگی سامنے لانے کا مطالبہ
August 28, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سندھ حکومت سے 13 سالہ کارکردگی سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔  

فواد چودھری کے کراچی میں بیٹھ کر سندھ حکومت پر نشانے، پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت سے 13 سال کی کارکردگی سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

وزیراطلاعات بولے، سندھ والے خود کام کرتے ہیں نہ ہمیں کرنے دیتے ہیں، سندھ حکومت کو جو پیسہ دیتے ہیں وہ لندن یا دبئی سے نکلتا ہے۔ امید ہے یہ پیپلزپارٹی کا آخری دور ہوگا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ، نوازشریف کو پاکستان کے پیسے واپس کرنا ہوں گے، ہمارے پیسوں سے شادیاں نہ کریں شہباز شریف جلسوں سے پہلے فیصلہ کرلیں کہ نون لیگ کا لیڈر کون ہے، پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد فضل الرحمن پھر بیمار ہوجائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، مہنگائی میں 27 فیصد اور آمدنی میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے، کسانوں کو 11 سو ارب روپے اضافی ملے ہیں، مہنگائی سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

فواد چودھری نے مزید کہا، افغانستان  کی ناکامی کا انتظار نہیں کرنا چاہئے، افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت بننی چاہئے، دنیا کو افغانستان کی ہر شعبے میں مدد کرنی چاہئے، مل کر آگے چلنا ہے۔