Friday, April 26, 2024

فواد چودھری کا رانا ثنااللہ کیخلاف انسداد دہشتگردی کے تحت پرچہ درج کرنے کا اعلان

فواد چودھری کا رانا ثنااللہ کیخلاف انسداد دہشتگردی کے تحت پرچہ درج کرنے کا اعلان
April 17, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا رانا ثنااللہ کے خلاف انسداد دہشتگردی کے تحت پرچہ درج کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا، رانا ثنا اللہ نے سرکاری افسران کے خلاف شدت پسندوں والی زبان استعمال کی، رہنما ن لیگ نے جو زبان کل استعمال کی وہ بانی ایم کیو ایم نے بھی کی تھی، افسران کو دھمکیاں دیں گے تو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔