Friday, March 29, 2024

فواد چودھری پی ٹی آئی کے پارٹی ترجمان مقرر

فواد چودھری پی ٹی آئی کے پارٹی ترجمان مقرر
November 23, 2016

اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے فواد چودھری کو پارٹی کا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے مرکزی عہدوں میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی ہے ۔ تحریک انصاف نے اینکر پرسن اور وکیل فواد چودھری کو پارٹی کا ترجمان مقرر کر دیا ہے جبکہ نعیم الحق سے یہ عہدہ واپس لے لیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم الحق پی ٹی آئی کے صرف سیکرٹری اطلاعات رہیں گے جبکہ ترجمان فواد چودھری کو مقرر کیا گیا ہے ۔

دوسری طرف نعیم الحق  کا کہنا تھا کہ میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر برقرار ہوں فوادچودھری کو صرف چند ذمہ داریاں سونپی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں پارٹی کی نمائندگی کرینگے ۔