Sunday, May 12, 2024

فواد چودھری نے مکمل لاک ڈاؤن ناممکن قراردیدیا

فواد چودھری نے مکمل لاک ڈاؤن ناممکن قراردیدیا
June 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے مکمل لاک ڈاؤن ناممکن قراردیدیا، کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کرنے کا کہنا بہت آسان ہے، اگر دکانیں بند کردی جائیں تو دکانداروں کا گزارہ کیسے ہوگا،چینی کی رپورٹ پچھلے سالوں کی آئی ہے،اس سال چینی کا معاملہ مس ہینڈل نہیں ہوا۔ فوادچودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال گندم کا بحران بھی پیدا نہیں ہوگا، پٹرول کی قیمتیں بڑھیں تو اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ اگر پٹرول کی قیمتیں کم ہوں تو ذخیرہ اندوزی شروع ہوجاتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شریف برادران سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں، شریف برادران ملک کا اتنا پیسہ باہر لے گئے کہ ملک عدم استحکام کا شکار ہوگیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے باہر جانے والا پیسہ واپس آئے، ملکی اداروں کو بھی چاہئے کہ وہ ملک کا پیسہ واپس لانے میں کردار ادا کریں۔