Sunday, May 19, 2024

فواد چودھری نے مشرق وسطیٰ میں پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیدیا

فواد چودھری نے مشرق وسطیٰ میں پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیدیا
January 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ امریکا اور طالبان میں مذاکرات کی کامیابی سے پاکستان کامفاد بڑھے گا،مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا کردار اہم ہوتا جا رہاہے۔ ان کاکہناتھا کہ عمران خان کی قیادت میں ایک بدلا ہوا پاکستان ہے ،تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر کرپشن کے الزامات اور مقدمات ہم نے نہیں بنائے ۔ وزیراطلاعات  و نشریات نے کہا کہ ضرورت پڑی تو آئی ایم ایف کے پاس اپنی شرائط پر جائیں گے،کوشش ہے  پاکستان کو دنیا کے لیے کھولا جائے۔ دوسری جانب پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے کہا کہ عمران خان کیساتھ وزارت کے لئے ، خوبصورت پاکستان کے لئے ہیں ۔ عمران خان کا ساتھ ملک اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے دیا ، بیورو کریٹس کو کام کرنا ہوگا جو کام نہیں کرے گا اس کو ہٹا دیں گے ۔ عبد العلیم خان تحریک انصاف کے سینئر  وزیر عبدالعلم خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دور میں بھی کرپشن ہو رہی ہے اس کا سدباب کرنے کی ضرورت ہے۔ علیم خان نےشہبازشریف پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا پنجاب کا جو حال ہے اس کی ذمہ داری شہباز شریف پر ہے ،  ان کے  منصوبوں کو  چلانا  مشکل ہو رہا ہے۔ نوازشریف کی صحت کے حوالے سے سوال پر علیم خان نے کہا کہ  نواز شریف  سے ذاتی اختلاف نہیں، حکومت  انہیں صحت کی ہرممکن سہولت پہنچائے گی۔