Friday, April 26, 2024

فواد چودھری نے مستعفی ہونے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا

فواد چودھری نے مستعفی ہونے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا
February 24, 2019
جہلم ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے مستعفی ہونے کی خبروں کو چھوٹ قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تشدد کردی اور شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی استعفیٰ وزیر اعظم آفس نہیں بھجوایا ، ٹیم بنانا صرف وزیر اعظم کا کام ہے ۔ فواد چوہدری نے ایم ڈی پی ٹی وی کے معاملات پرشدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیراعظم سے ان کا  صرف سیاسی نہیں، ذاتی تعلق بھی ہے۔ وزیراعظم فون اٹھا کر کہہ دیں تو وزارت چھوڑ دوں گا۔ وزیراطلاعات کا کہناتھا وزیراعظم سے ان کی ملاقات میں صورت حال واضح ہو جائےگی۔ وزیراعظم جو کہیں گے اس پر سرتسلیم خم کرونگا۔ انھوں نے کہا پہلے وزیراعظم راجن پور تھے آج وہ بھائی کی شادی میں مصروف  ہیں،وزیراعظم عمران خان سے کل  ملاقات کرینگے۔