Friday, May 17, 2024

فواد چودھری نے آصف زرداری کو ’’ سیاسی بونا ‘‘ قرار دیدیا

فواد چودھری نے آصف زرداری کو ’’ سیاسی بونا ‘‘ قرار دیدیا
December 23, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے آصف زرداری کو سیاسی بونا قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کو مخاطب کرتے ہوئے بولے آپ اسلام آباد آنے کی بات کرتے ہیں، جلد لاڑکانہ جانے کے بھی قابل نہیں رہیں گے، پی ٹی آئی اگلی بار سندھ میں بھی حکومت بنائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اکانومی کا لیکچر دیتے ہیں، ملکی اکانومی انہی نے تباہ کی۔ مریم کےپی کے میں اپنی ہار کا جشن منا رہی ہیں، ان کی سیاست کا محور بس مہنگائی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آج نالج سٹی کا افتتاح کیا ہے، اس کالج میں دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی یونیورسٹیز آئیں گی۔ یہ وہ پراجیکٹس ہیں جو لوگوں کی تقدیر بدلتے ہیں۔

حکومتی کارکردگی بیان کرتے ہوئے فواد چودھری مزید بولے کہ وزیراعظم ہمیشہ کہتے ہیں ہم نے الیکشن میں لوگوں کو دیکھنا ہے، ملک میں 10 بڑے ڈیم بنیں گے، ایک لاکھ ستاون ہزار نئی کمپنیاں اس حکومت میں بنیں۔

وزیراطلاعات نے کہا ہمارے دور میں پانچ نئی فصلیں اُگائی گئیں جبکہ 1100 ارب اجناس کی کاشت میں اضافہ کے لیے زراعت کو دیا۔ کورونا جیسے حالات کے باوجود ہم 55 ارب ڈالر قرض واپس کررہے ہیں۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ مارچ میں بڑا اوورسیز کنونشن کرنے جا رہے ہیں، بلدیاتی انتخابات کہاں سے شروع کر رہے ہیں الیکشن کمیشن اور پنجاب فیصلہ کرے گا۔