Sunday, May 19, 2024

فواد چودھری قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی پر برہم

فواد چودھری قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی پر برہم
January 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی پر برہمی کا اظہار کر دیا۔ فواد چودھری بولے کہ  گزشتہ روز بھی ن لیگ نے قومی اسمبلی کےاجلاس میں وہی کیا جو ھسب معمول کرتے آئے ہیں ۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں فواد چودھری نے 2012 کی ن لیگ کی پارلیمنٹ کی ویڈیو بھی شیئر کی ، ویڈیو میں ن لیگی ارکان  بجٹ کے دوران ہنگامہ آرائی کر رہے تھے ۔ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے  منی بجٹ پیش کیا گیا ۔ اپوزیشن نے منی بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی ۔ دوسری جانب صنعتکاروں نے حکومت کے پیش کردہ منی بجٹ کو عوام  اور صنعتکار دوست بجٹ قرار دے دیا۔ حکومت کی جانب سے خام مال  پر ٹیکس میں کمی کی گئی جس پر صنعتکاروں کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ پیداواری لاگت میں کمی کے باعث پاکستان کی ایکسپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ صدر ایف پی سی سی آئی دارو خان کا کہنا تھا کہ یہ  منی بجٹ نہیں، تجارتی سہولیات ہیں ، ایس ایم سیز ، ہاؤسنگ اور زراعت پر ٹیکس کم ہوئے ۔ صدر لاہور چیمبر الماس حیدر نے کہا کہ 1800سی سی گاڑیوں پر ٹیکس سے مقامی صنعت مضبوط ہوگی۔