Friday, April 19, 2024

فواد چودھری اور مشاہد اللہ کے درمیان سیز فائر ہو گیا

فواد چودھری اور مشاہد اللہ کے درمیان سیز فائر ہو گیا
November 14, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)  فواد چودھری اور مشاہداللہ کے درمیان سیز فائر ہو گیا، سینیٹ کے اجلاس میں گرما گرمی کے بعد مشاہداللہ نے فوادچودھری سے ہینڈ شیک کر لیا تو چیئرمین سینیٹ نے شکر ادا کیا اور کہا کہ چلو بس اب صلح ہو گئی ۔ سینیٹ اجلاس میں فواد چودھری نے سابق حکمرانوں کی کرپشن پر بات کی ، احتساب کا نعرہ بھی بلند کیا اور ملک لوٹنے والوں کا بھی بتایا ۔ پھر مشاہداللہ سامنے آئے اور فواد چودھری سے خوب توں تکارہوئی۔ سینیٹ اجلاس میں ایک دوسرے پر لفظی حملے کرنے کے بعد مشاہداللہ کا سارا غصہ اچانک ختم ہو گیا اور وہ ٹہلتے ہوئے فواد چودھری کی طرف بڑھے  ہاتھ ملے اور چیئرمین سینیٹ کی آواز آئی چلو صلح ہو گئی ۔