Monday, May 13, 2024

فواد چودھری اور فیاض چوہان کی بیان بازی پارٹی ساکھ کیلئے نقصان دہ ہے، جہانگیر ترین

فواد چودھری اور فیاض چوہان کی بیان بازی پارٹی ساکھ کیلئے نقصان دہ ہے، جہانگیر ترین
January 23, 2020
لاہور (92 نیوز) فواد چودھری اور فیاض چوہان کے بعد جہانگیر ترین کی بھی انٹری ہوگئی، پروگرام ہارڈ ٹاک میں کہا فواد چودھری اور فیاض چوہان بیان بازی سے تحریک انصاف کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ فواد کو وزیراعلیٰ کے خلاف ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، لوگ کہہ رہے ہیں سازش ہورہی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ کے تحفظات دور ہوچکے، بی این پی، بی اے پی اور جی ڈی اے کا کوئی ایشو نہیں۔