Sunday, May 19, 2024

فواد چودھری اور دیگر وزرا توجہ ہٹاؤ مشن پر گامزن ہیں ، ناصر شاہ

فواد چودھری اور دیگر وزرا توجہ ہٹاؤ مشن پر گامزن ہیں ، ناصر شاہ
January 24, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سمیت تمام وزرا  توجہ ہٹاؤ مشن پر گامزن ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ صرف عوام کی توجہ ہٹانے پر لگے ہوئے ہیں ، یہ شعبدے باز ہیں ۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال  کے بعد پہلی کانفرنس چودھری نے ، دوسری فیاض الحسن چوہان اور اس کےبعد تیسری کسی اور نے کی ، تینوں کی باتوں میں تضاد تھا ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ  مرنے والوں کو پہلے معصوم کہا گیا ، پھر کہا گیا کہ نہیں وہ دہشتگرد تھے ۔ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ  کس کو گرفتارکیا گیا ہے ۔ مشیر اطلاعات سندھ نے گزشتہ روز پیش کئے جانے والے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے رد عمل دیا کہ منی بجٹ کی صورت میں نیا بم عوام پر فائرکیا گیا ۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ صنعتکاروں کو فائدے دیے گئے،غریب کے بچے کو دودھ سے بھی دورکردیاگیا ، کون سا غریب 1300سی سی گاڑی استعمال کرتا ہے، افسوس  وفاقی حکومت عوام کے مسائل نہیں سمجھتی۔