Wednesday, May 8, 2024

فواد عالم کی جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار سنچری، چھکا لگاکر 100 رنز مکمل کئے

فواد عالم کی جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار سنچری، چھکا لگاکر 100 رنز مکمل  کئے
January 27, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی ٹیسٹ میں فواد عالم نے جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار سنچری بنا ڈالی ، فواد عالم نے چھکا لگاکر 100رنز مکمل کیے۔

فواد عالم نے ہوم گراؤنڈ پر پہلی اور ٹیسٹ کیرئیر کی تیسری سنچری بنائی۔

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم نے 109 رنز کی دلکش اننگز کھیلی  اور ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو مضبوط سہارا فراہم کیا۔ اوپنر عابد علی 4،عمران بٹ 9 ، کپتان بابر اعظم 7 اور شاہین شاہ آفریدی کے صفر رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد جب فواد عالم کیریز پر پہنچے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 27 تھا۔

فواد نے اظہر علی کیساتھ مل کر ٹیم کا اسکور 121 رنز تک پہنچایا جہاں اظہر علی 51 رنز بنا کر ساتھ چھوڑ گئے مگر فواد پھر بھی ڈٹ کر کھیلتے رہے  اور اپنے کیرئیر کی تیسری سینچری بنا ڈالی ۔فواد عالم نے 109 رنز بنائے  اور پاکستانی ٹیم کا اسکور 278 تک پہنچایا ۔