Thursday, May 9, 2024

فواد عالم بغیر ففٹی کئے بغیر چار سینچریاں اسکور کرنے والے پہلی ایشیائی بلے باز بن گئے

فواد عالم بغیر ففٹی کئے بغیر چار سینچریاں اسکور کرنے والے پہلی ایشیائی بلے باز بن گئے
April 30, 2021

ہرارے(ویب ڈیسک)فواد اعالم بغیر کسی ففٹی کے ٹیسٹ کرکٹ میں چار سینچریاں سکور کرنے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دنیائے کرکٹ میں اس سے قبل چھ کھلاڑی یہ کارنام سرانجام دے چکے ہیں تاہم فواد پہلے پاکستانی اور پہلے ایشیائی بلے باز ہیں جنہوں نے یہ کارنام سرانجام دیا ہے۔

فواد عالم نے اپنے ڈبییو ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف سینچری سکور کی تھی تاہم اس کے وہ ٹیم سے ڈراپ ہوگئے اور 10 سال بعد ان کو ٹیم میں سلیکٹ کیا گیا۔ اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرتے ہوئے انہوں نے آج زمبابوے کے خلاف چوتھی سینچری سکور کی ہے۔

فواد عالم اب تک سری لنکا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سینچری سکور کرچکے ہیں۔