Thursday, April 25, 2024

فواد خان کی آج 35 ویں سالگرہ

فواد خان کی آج 35 ویں سالگرہ
November 29, 2016

لاہور(ویب ڈیسک) اپنی خوبصورت اور جاندار اداکاری کرکے راتوں رات  سپر سٹار بننے والے پاکستانی اداکارفواد خان آج اپنی 35ویں سالگرہ منارہے ہیں ۔ ڈرامہ سیریل ہم سفر سے کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے والے فواد خان نے اپنی اداکاری کے جوہر بکھیرتے ہوئے نہ صرف پاکستانیوں سے داد حاصل کی بلکہ بالی ووڈ میں بھی بھر پور انٹر ی دیتے ہوئے تہلکہ مچادیا ۔ سرحد پار فلم انڈسٹری‘ یہاں تک کہ سیاستدان بھی فواد کی بڑھتی ہوئی شہرت سے خوفزدہ ہو کر اپنی روایتی انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے دکھائی رہے ہیں او ر فواد کی فلموں کو ریلیز ہونے سے روکنے پر تلے ہوئے ہیں۔ فوا دکا جادو‘ زندگی گلزار ہے کے ذ ریعے ہندوستانی شائقین پر طاری ہوا اور فلم خوبصورت کے ذریعے یہ شرمیلا اور کم گو پاکستانی اداکار انڈیا میں راتوں رات اسٹار بن کر جگمگانے لگا۔

فواد افضل خان ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک گلوکار بھی ہیں ۔