Monday, May 6, 2024

فواد حسن فواد کے انکشافات پر من پسند افراد پرنوازشات سے پردہ اٹھنے کا سلسلہ جاری

فواد حسن فواد کے انکشافات پر من پسند افراد پرنوازشات سے پردہ اٹھنے کا سلسلہ جاری
August 27, 2018
لاہور( 92 نیوز) نیب لاہور میں گرفتار فواد حسن فواد کے انکشافات اور بڑوں پر نوازشات سے پردہ اٹھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ نیب لاہور میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد  کےچشم کشاانکشافات اور خزانے سےکی گئی بندربانٹ سے پردے اُٹھ رہے ہیں، امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیرصدیقی اوران کی کمپنیوں کوفائدہ پہنچانے کے نئے راز بھی کھلے ہیں۔ تحقیقات کے دوران شواہد ملے ہیں کہ جے ایس گروپ کے بہت سے قرضے معاف کرانے اور فنڈز میں مبینہ ہیر پھیرمیں فوادحسن فواد کا اثررورسوخ استعمال ہوا ۔ علی جہانگیر صدیقی نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے تاہم نیب نے نئے سوالات کے جواب اور ریکارڈ طلب کرلیا  ، ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے علی جہانگیر صدیقی کی کمپنیوں کے تمام سرکاری و نجی بینکوں سے معاف یاریسٹرکچرڈ کئے گئے قرضوں کا ریکارڈ طلب کیاہے ۔ جہانگیر صدیقی گروپ اوربینک کی جانب سے وفاقی اور صوبائی سطح پر کنٹرول کئے جانے والے فنڈز کی تفصیلات بھی اکٹھی کرنا شروع کر دیں ۔ نیب نے اس بات کاریکارڈ بھی طلب کیا ہےکہ فواد حسن فواد کی عزیزہ  کی کمپنی کو کتنے شئیرز فروخت کئے گئے  ، نیب ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی کو بلانے کا مقصد الزامات سے متعلق وضاحتی بیان ریکارڈ کرنا ہے ۔