Tuesday, May 14, 2024

فواد حسن فواد کی ضمانت ایک کروڑ کے مچلکوں کے عوض منظور

فواد حسن فواد کی ضمانت ایک کروڑ کے مچلکوں کے عوض منظور
January 21, 2020
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے فواد حسن فواد کی ضمانت ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور  کرلی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے  فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ، ملزم کے وکیل نے کہا کہ  نیب کی جانب سے جو الزامات عائد کئے گئے ان کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا ، نیب نے پہلے  کہا کہ فواد حسن فواد کے ایک پلازہ کی قیمت 5 ارب ہے، اب نیب کہتی ہے کہ فواد حسن فواد کے پورے خاندان کے ٹوٹل اثاثے ایک ارب 8 کروڑ ہیں۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ  فواد حسن فواد کے نام پر ایک جائیداد بھی نہیں، نیب بیوی اور بھائی کے نام پر جائیداد کو بے نامی کا الزام عائد کرتا ہے۔ عدالت نے ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض فواد حسن فواد کی ضمانت منظور کرلی ۔