Friday, April 26, 2024

فواد حسن فواد نیب میں بیان قلمبند کرانے کے بعد واپس روانہ

فواد حسن فواد نیب میں بیان قلمبند کرانے کے بعد واپس روانہ
April 27, 2018
لاہور (92 نیوز) وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب میں بیان قلمبند کرانے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ انہوں نے نیب کی کمبائنڈ انویٹیگیشن ٹیم کےروبرو بیان ریکارڈ کرایا۔ نیب لاہورمیں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد پیش ہو گئے۔ فواد حسن فواد سے نیب کی  تفتیشی ٹیم کی جانب سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ ہوئی۔ آشیانہ ہاوسنگ سکیم اسکنڈل میں احد چیمہ سے ملنے والے شواہد پر بھی فواد حسن فواد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ نیب ٹیم کی جانب سے  دئیے گئے سوال نامہ کے جوابات طلب کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کیا گیا ۔ نیب ٹیم نے فواد حسن فواد سے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں اور آمدنی  سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات کرتے ہوئے مطلوب ریکارڈ بھی طلب کیا ۔ نیب انکوائری ٹیم نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے نامکمل ریکارڈ جمع کرانے کی صورت میں دوبارہ تصحیح شدہ  ریکارڈ جمع کرانے ہدایت کر دی۔ اس سے پہلے وہ دو مرتبہ نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں جبکہ ایک بار پیش نہ ہونے پر انہیں دوبارہ طلب کیا گیا تھا۔