Saturday, April 20, 2024

فنڈنگ کیس، اسکروٹنی کمیٹی کل تینوں بڑی جماعتوں کے اکائونٹس کی چھان بین کریگی

فنڈنگ کیس، اسکروٹنی کمیٹی کل تینوں بڑی جماعتوں کے اکائونٹس کی چھان بین کریگی
November 25, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) غیرملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کل تینوں بڑی جماعتوں کے اکائونٹس کی چھان بین کریگی، تحریک انصاف کی طرح ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیخلاف بھی روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کرنے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کےخلاف غیرملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کیس درخواست گزار نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا، اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن سے کیس سننے کا مطالبہ کردیا۔ معاون خصوصی فردوس عا شق اعوان کہتی ہیں فارن فنڈنگ کیس میں بھی اپوزیشن منہ کی کھائے گی۔ ادھر افتخار درانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے، مقدمے میں اپوزیشن کے دعوئوں کی کوئی صداقت نہیں۔ واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر امریکا اور برطانیہ میں کمپنیاں بنانے اور ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔