Sunday, May 5, 2024

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس سے قبل نوازشریف کا بیان سازش قرار

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس سے قبل نوازشریف کا بیان سازش قرار
May 13, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) دفاعی تجزیہ کاروں نے فنانشل ایکشن ٹاسک  فورس کے اجلاس سے قبل نوازشریف کا بیان پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش قرار دے دیا، چند ماہ بعد ہونے والے اجلاس میں پاکستان پر اقتصادی پابندیوں  سے متعلق فیصلہ ہونا ہے ، اجلاس میں پاکستان کے دہشتگردی میں ملوث ہونےاوردہشتگردی کیخلاف کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔ نواز شریف کے بیان کے بعد ہر طرف سوالات جنم لینے لگے کہ نواز شریف کا وطن مخالف بیان کہیں پاکستان کو سفارتی سطح پر اکیلا کرنے کی سازش تو نہیں ؟۔ چند ماہ بعد ہونیوالےاجلاس میں پاکستان پراقتصادی پابندیاں لگانےکافیصلہ ہونا ہے ، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہو گا کہ پاکستان دہشتگردی میں ملوث ہے یا نہیں  اور دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔ دفاعی تجزیہ کا جنرل ر یٹائرڈ امجد شعیب کا کہنا تھا کہ بھارت  نواز شریف کا بیان اقوام متحدہ میں لے جاکر پاکستانی ایجنسی پر پابندی لگوانا چاہتا ۔ایئر مارشل ریٹائرڈ شاہد لطیف نے کہا کہ   نیوز لیکس میں کسی کو سزا ملتی تو یہ سب سامنے نہ آتا ۔ دوسری جانب پاکستان مخالف انٹرویو کرنے والے صحافی سرل المیڈا کیلئے حکومت نے خاص  پروٹوکول کا اہتمام کیا ،حکومت نے انتظامیہ کوخط لکھا کہ  ملتان میں سرل المیڈا کے طیارے کو لینڈ کرنے سے نہ روکا جائے۔