Friday, April 26, 2024

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی فہرست طلب کر لی

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی فہرست طلب کر لی
January 16, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان سے منی لانڈرنگ میں ملوث افراد اور کمپنیوں سے روابط کی فہرست طلب کر لی۔ سڈنی میں فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان سے نیا مطالبہ سامنے آگیا۔ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے اکائونٹ نمبرز، نام اور پتے بتائےجائیں۔ ایس ای سی پی کے نئے اینٹی منی لانڈرنگ رولز بننے میں ناکامی کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق نیا ڈو مور کا مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فاٹف کے اجلاس میں پاکستان سے گزشتہ 6 ماہ میں منی لانڈرنگ کیخلاف ایکشن کی فہرست طلب کی گئی۔ ایشیا پیسیفک کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی فہرستوں پرعدم اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے مشکوک ترسیلات کرنیوالے افراد اور کمپنیوں کے روابط کی مکمل فہرست طلب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ایسی  فہرست پیش کرے جس میں اکائونٹ نمبرز، رقوم کی ترسیل کرنیووالوں کے نام اور پتے موجود ہوں۔ رقوم کس نے وصول کیں ان کے نام اور پتے بتائے جائیں۔ جن افراد کیخلاف کارروائی کی گئی ان کا تازہ ترین سٹیٹس بھی بتایا جائے۔ فاٹف نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایس ای سی پی کے نئے اینٹی منی لانڈرنگ رولز بننے میں ناکامی کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔ کسٹم انٹیلیجنس اور آئی آر ایس انٹیلیجنس کے بنک کھاتوں کی مانیٹرنگ میں ناکامی کی وجوہات بتائی جائیں۔