Monday, May 20, 2024

فنانس ترمیمی بل سے عام آدمی پر صرف 2 ارب اضافی ٹیکس کا بوجھ پڑے گا، شوکت ترین

فنانس ترمیمی بل سے عام آدمی پر صرف 2 ارب اضافی ٹیکس کا بوجھ پڑے گا، شوکت ترین
December 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ فنانس ترمیمی بل سے عام آدمی پر صرف 2 ارب اضافی ٹیکس کا بوجھ پڑے گا۔

شوکت ترین نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فنانس ترمیمی بل میں عوام پر بوجھ پڑنے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔  2 ارب روپے کےا ضافی ٹیکس سے مہنگائی کیسے بڑھ جائے گی؟۔

وزیر خزانہ نے کہا منی بجٹ کا مقصد ٹیکس اکٹھا کرنا نہیں، بل میں 343 ارب کی ٹیکس چھوٹ پر نظر ثانی کی گئی۔ 70 ارب کی ٹیکس چھوٹ میں لگژری آئٹمز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس نہیں لگارہے، مالیاتی ضمنی بل سے مہنگائی بڑھنے کی افواہیں پھیلائی گئیں، حکومت نے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جس سے عام آدمی پر بوجھ بڑھے۔ ملک میں اس وقت مہنگائی ساڑھے 11 فیصد ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے سب چیزوں پر سیلز ٹیکس لگائے جائیں، آئی ایم ایف کی بات نہیں مانی، اڑھائی سال سے اسٹیٹ بینک سے پیسے نہیں لئے تو کون سی خودمختاری متاثر ہوئی۔ مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک پارلیمنٹ کو جوابدہ ہو گا۔