Tuesday, April 23, 2024

فن لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں سنٹر پارٹی کامیاب، وزیراعظم الیگزینڈر سٹوب نے شکست تسلیم کر لی

فن لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں سنٹر پارٹی کامیاب، وزیراعظم الیگزینڈر سٹوب نے شکست تسلیم کر لی
April 20, 2015
فن لینڈ (ویب ڈیسک) فن لینڈ کے انتخابات میں ارب پتی سیاستدان جوہا سپیلا کی جماعت نے حکمران جماعت کو شکست سے دو چار کر دیا ہے۔ وزیراعظم الیگزینڈر سٹوب نے شکست تسلیم کر لی ہے۔ ارب پتی سیاستدان جوکھا سپیلا کی سنٹر رائٹ پارٹی کو دو سو رکنی ایوان میں چھیالیس نشستیں ملیں گی ان کی جماعت نے ساٹھ فیصد ووٹ حاصل کئے، جوخا سپیلا نے ملک میں مخلوط حکومت بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم الگزینڈر نے شکست تسلیم کر لی ہے، فنش عوام کو امید ہے کہ جوکھا سپیلا جو سابق ٹیلی کام ایگزیکٹو ہیں ملک کی معاشی مشکلات کا حل تلاش کر لیں گے لیکن حکومت کی تشکیل کیلئے انہیں فنز پارٹی اور سنٹرل پارٹی کی حمایت کی ضرورت ہو گی۔ یورپ اور نیٹو کے حمایت یافتہ وزیراعظم الیگزینڈر سٹب کی جماعتنیشنل کو لیشن اور سوشل ڈیموکریٹس کو سینتیس، سینتیس تو فنز پارٹی کو پینتیس نشستیں ملیں گیں جو کھا سپیلا کہتے ہیں حکومت سازی کےلئے کئی آپشن موجود ہیں۔ جوہا سپیلا کو شہری متوسط طبقے اور دیہی قدامت پسندوں کی حمایت حاصل ہے۔