Thursday, April 25, 2024

فن لینڈ میں دلکش لال قوس قزح نے دیکھنے والوں کے دل موہ لئے

فن لینڈ میں دلکش لال قوس قزح نے دیکھنے والوں کے دل موہ لئے
July 14, 2020

فن لینڈ ( 92 نیوز) فن لینڈ میں دلکش لال رنگ کی قوس قزح نے ایسا منفرد اور دل موہ لینے والا منظر پیش کیا کے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

اس دلکش اور منفرد نظارے کے چشم دید گواہ آویو جونو ہیں جو پیشے کے اعتبار سے ماہی گیر ہیں۔ آویو جونو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں واقع ایک جھیل میں مچھلیاں پکڑنے میں مشغول تھے کہ ان کی نظر فلک پر موجود اس منفرد نظارے پر پڑی۔

سایئنسی تحقیق کے مطابق لال قوس قزح کے بننے کا عمل بھی عام قوس قزح کے جیسا ہی ہوتا ہے۔ ماسوائے اس کے کہ چھوٹی ویو لینتھ والی نیلی اور ہری تہہ طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے دوران بکھرجاتی ہیں جس کے نتیجے میں صرف لال اور پیلی تہہ باقی بچ جاتی ہے جو فلک پر لال رنگ کی قوس قزح کی صورت میں نظر آتی ہے۔