Saturday, May 11, 2024

فن لینڈ ایک بار پھر دنیا کا خوش باش ترین ملک قرار

فن لینڈ ایک بار پھر دنیا کا خوش باش ترین ملک قرار
March 20, 2021

ہلسنکی (92 نیوز) فن لینڈ ایک بار پھر دنیا کا خوش باش ترین ملک قرار دیدیا گیا۔ خوش ممالک کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کیلئے کوئی خوشی کی خبر نہیں، پاکستان خوش ممالک کی فہرست میں انتالیس درجے نیچے چلے گیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے کی جاری کردہ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق پہلے دس خوش ملکوں میں سے ابتدائی 9 نمبر یورپی ممالک کے حصے میں آئے، فن لینڈ پہلے، ڈنمارک دوسرے، سوئٹزرلینڈ تیسرے، آئیس لینڈ چوتھے اور ہالینڈ پانچویں نمبر پر رہا۔

رپورٹ کے مطابق، دنیا کے خوش باش ملکوں میں پاکستان دنیا کے 149 ملکوں میں 39 درجے کی تنزلی کے بعد 105 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ پچھلے برس پاکستان کا درجہ 153 ملکوں میں 66 ویں نمبر پر تھا۔ بھارت اس بار بھی پاکستان سے پیچھے،عالمی درجہ بندی میں اس کا نمبر 139 ہے۔

اس سروے میں افغانستان آخری پوزیشن پر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وبا کی وجہ سے پچھلے ایک سال کے دوران خوشی کا تناسب کم ہوا ہے۔