Thursday, April 18, 2024

فلیگ شپ ریفرنس کا حتمی مرحلہ ،نیب پراسیکیوٹرکے حتمی دلائل جاری

فلیگ شپ ریفرنس کا حتمی مرحلہ ،نیب پراسیکیوٹرکے حتمی دلائل جاری
December 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) فلیگ شپ ریفرنس کا حتمی مرحلہ آن پہنچا ،نیب پراسیکیوٹر کے حتمی دلائل جاری ہیں ۔ سپریم کورٹ نے 24 دسمبر کو فیصلہ سنانے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ فلیگ شپ ریفرنس اپنے حتمی مرحلے میں پہنچ گیا ۔ گزشتہ روز نواز شریف کے  وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل مکمل کئے تھے جس کےبعد آج نیب پراسیکیوٹر کے  حتمی دلائل جاری ہیں ۔ حتمی دلائل میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ فلیگ شپ سے نوازشریف کو سات لاکھ اسی ہزار درہم کے مالی فوائد پہنچے ، انکے بیٹوں نے بے نامی کے طور پر جائیدادیں بنائیں ۔ کمرہ عدالت میں لیگی رہنماؤں کی سرگوشیوں پر احتساب عدالت کے جج ارشد ملک برہم ہو گئے اور  طارق فضل چودھری کو روسٹرم پر بلا لیا۔ جج ارشد ملک نے کہا وہ سمجھ رہے تھے کہ کوئی ان پڑھ ہیں،لیکن کسی نے بتایا آپ پڑھے لکھے ہیں،آپ کو عدالت کا کوئی احترام ہے،کوئی خدا خوفی کریں۔