Thursday, May 9, 2024

فلیگ شپ ریفرنس ، نیب کی مزید دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظور

فلیگ شپ ریفرنس ، نیب کی مزید دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظور
October 17, 2019
اسلام آباد  ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ  میں فلیگ شپ ریفرنس  کی سماعت  ہوئی ۔  نواز شریف کی بریت کے خلاف اپیل میں عدالت نے  نیب کی مزید دستاویزات جمع کرانے کی  درخواست منظور کرلی ۔ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب اپیل میں مزید دستاویزات جمع کرانے کی نیب درخواست منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دے دی۔ نیب نے نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز سے متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کی تھی، دستاویزات میں نواز شریف کے ٹیکس ریکارڈ اور پراپرٹی کی تفصیلات شامل ہیں۔ نیب کے مطابق ٹرائل کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات کا اصل ریکارڈ بھی موجود ہے۔ ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز کے گوشواروں کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔متحدہ عرب امارات،برطانیہ اور بی وی آئی میں ملزمان کی کمپنیز کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ بی وی آئی، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں  ملزمان کی کمپنیوں کے سالانہ ریکارڈز اور ملزمان کی کمپنیز کی ملکیت پراپرٹیز کا ریکارڈ بھی دستاویزات میں شامل ہیں۔