Friday, May 10, 2024

فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت، نیب نے متفرق درخواست دائر کردی

فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت، نیب نے متفرق درخواست دائر کردی
October 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کیخلاف نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ۔ احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف نیب نے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور متفرق درخواست دائر کردی۔ احتساب عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات ہائی کورٹ میں پیش کرنے کی اجازت مانگ لی ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 25 جون کو عدالت نے نیب کو دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی ,ٹرائل کورٹ میں جمع کروائے گئے نواز شریف کے  ٹیکس اور پراپرٹی کے ریکارڈ کو جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔ یہ بھی بتایا کہ دستاویزات میں نواز شریف کے ٹیکس ریکارڈ اور پراپرٹی کی تفصیلات شامل ہیں، نیب کے مطابق نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز کے گوشواروں کا ریکارڈ عرب امارات ، برطانیہ اور بی وی آئی میں ملزمان کی کمپنیز کی تفصیلات  بی وی آئی ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں  ملزمان کی کمپنیوں کے سالانہ ریکارڈز کی تفصیلات ملزمان کی کمپنیز کی ملکیت پراپرٹیز کا ریکارڈ بھی درخواست میں شامل ہے۔