Sunday, September 8, 2024

فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور صاحبزادوں کو طلب کرلیا

فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور صاحبزادوں کو طلب کرلیا
September 13, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے شریف خاندان کےخلاف باقی تین ریفرنسز بھی غلطیاں دور کرکے احتساب عدالت میں دائر کردیئے ۔عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کے ساتھ ۔ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو بھی 19 ستمبر کو طلب کر لیا۔

شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گرد گھیرا ایک بار مزید تنگ ہوگیا ۔نیب نے فلیگ شپ ریفرنس کے بعد عزیزیہ سٹیل مل ، ہل میٹل۔، لندن فلیٹس اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس تکنیکی خامیاں دور کرنے کے بعد دوبارہ احتساب عدالت میں دائر کردیئے۔۔

رجسٹرار احتساب عدالت نے ریفرنسز وصول ہونے کی تصدیق بھی کر دی۔ریفرنس وصولی کے بعد ان کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ۔احتساب عدالت نے نمبرنگ اور انڈیکس کی غلطیوں پر ریفرنسز نیب کو واپس کردیئے تھے۔۔

نیب نے فلیگ شپ سے متعلق ریفرنس تو گزشتہ روز ہی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں جمع کرایا تھا۔ عدالت نے اس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف۔اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نوازکو ملزم قراردیتے ہوئے تینوں کو19ستمبر کو طلب کرلیا