Friday, April 26, 2024

فلیگ شپ ریفرنس ، حسن نواز کی جائیداد سے متعلق نئی دستاویزات عدالت میں پیش

فلیگ شپ ریفرنس ، حسن نواز کی جائیداد سے متعلق نئی دستاویزات عدالت میں پیش
December 14, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف نے حسن نواز کی برطانیہ میں جائیداد سے متعلق نئی دستاویزات عدالت میں پیش کر دیں۔ وکیل صفائی نے بتایا تین کمپنیوں کی دستاویزات ہیں باقی بھی جلد آجائیں گی۔ احتساب عدالت میں فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس کی سماعت میں ملزم نوازشریف کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ خواجہ حارث نے حسن نواز کی برطانیہ میں جائیداد سے متعلق تین کمپنیوں کی نئی دستاویزات عدالت کو دکھائیں اور مذید دستاویزات پیش کرنے کا بھی عندیہ دیا اور کہا دستاویزات دیکھ لیں کہ حسن نواز کا کاروبار ہی جائیداد خریدنا اور فروخت کرنا تھا۔ خواجہ حارث نے فلیگ شپ ریفرنس میں حتمی دلائل کا آغاز کیا اور  العزیزیہ میں دیے گئے بعض دلائل اپنا لیے اور کہا بے نامی دار، ایم ایل اے اور جے آئی ٹی سے متعلق دیے گئے دلائل اپنا رہا ہوں۔ عدالت ان دلائل کو ہی فلیگ شپ ریفرنس کا حصہ بنا دے۔ خواجہ حارث پیر کو بھی دلائل جاری رکھیں گے۔ العزیزیہ ریفرنس میں خواجہ حارث نے اپنے جواب الجواب میں کہا سپریم کورٹ نے فیصلہ میں کہیں نہیں لکھا کہ نواز شریف نے جھوٹ بولا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہماری ابزرویشن ٹرائل کورٹ پر اثر انداز نہیں ہو گی۔ صادق اور امین والے معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے قرار دیا کہ نواز شریف صادق اور امین ہیں کہ نہیں۔ خواجہ حارث اکرم قریشی کی موجودگی میں دلائل دیں گے۔