Thursday, May 9, 2024

فلیگ شپ ریفرنس ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کل سماعت کرے گا

فلیگ شپ ریفرنس ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کل سماعت کرے گا
October 16, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے۔ نیب نے نواز شریف کے بریت کے احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔ نیب نے نواز شریف ،حسین نواز اور حسن نواز کے حوالے سے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔