Saturday, May 18, 2024

پارٹی ہدایت پر ن لیگی رہنما اور کارکن احتساب عدالت اسلام آباد پہنچے

پارٹی ہدایت پر ن لیگی رہنما اور کارکن احتساب عدالت اسلام آباد پہنچے
December 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز کا فیصلہ سننے  کیلئے  ن لیگ کے  اہم رہنما احتساب عدالت پہنچے۔ گزشتہ روز ن لیگ کی جانب سے کارکنوں کو احتساب عدالت پہنچنےکی ہدایت کی گئی تھی ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال ، راجہ ظفر الحق مشاہد اللہ سردار مہتاب عباسی ، آصف کرمانی اور مرتضیٰ عباسی احتساب عدالت پہنچے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو سامنے کے دروازے سے داخلے کی اجازت نہ ملی جس پر سابق وزیر داخلہ  احتساب عدالت کے پچھلے دروازے سے  اندر چلے گئے ۔