Sunday, May 19, 2024

فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس ، نوازشریف کے خلاف نیب کی نئی دستاویزات عدالت میں پیش

فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس ، نوازشریف کے خلاف نیب کی نئی دستاویزات عدالت میں پیش
November 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کے خلاف نیب کی نئی دستاویزات احتساب عدالت میں پیش کر دی گئیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کی۔ فلیگ شپ ریفرنس میں نئے دستاویزات پیش کرنے کی نیب کی درخواست پر خواجہ حارث کا اعتراض مسترد کر دیا گیا۔ نیب کو دستاویزی ثبوت پیش کرنے کی اجازت دے دی۔ دوران دلائل خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔ عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو سوالنامہ فراہم کرنے پر نیب کا اعتراض مسترد کر دیا۔ خواجہ حارث کی درخواست منظور کرتے ہوئے 50 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ فراہم کر دیا۔ نواز شریف سوموار کو بطور ملزم 342 کا بیان قلمبند کرائیں گے۔ دونوں ریفرنسز پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔