Saturday, April 20, 2024

فلیٹ میں پراسرار آتشزدگی سے بیوی خاتون چار بیٹیوں سمیت جھلس کر جاں بحق

فلیٹ میں پراسرار آتشزدگی سے بیوی خاتون چار بیٹیوں سمیت جھلس کر جاں بحق
March 9, 2020
حیدر آباد ( 92 نیوز) حیدرآباد کے علاقے سائٹ ایریا میں قائم لیبراسکوائر کے ایک فلیٹ میں پراسرار طور پرآگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بیوہ  خاتون اور  اسکی چار بیٹیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، پولیس کے مطابق آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ حیدرآباد کے علاقے سائٹ ایریا میں لیبر اسکوائر کے ایک فلیٹ  میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، فلیٹ کے کمرے میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی، واقعہ میں ماں اور 4 بیٹیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، امدادی ٹیموں نے آگ بجھا کر لاشیں سول اسپتال منتقل کیں۔۔ بیوہ خاتون اپنی چار بیٹیوں کے ساتھ فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں، واقعہ کے وقت گھر کی تمام خواتین سوئی ہوئی تھیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 55 سالہ جنت بی بی اور ان کی 4 بیٹیوں ریشم، اسماء، نیہا اور صنم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق کمرے میں آگ کیسے لگی اس کی تفتیش جاری ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی آتشزدگی کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔