Thursday, April 25, 2024

فلپائن کے جنوبی علاقوں میں طوفان ٹیمبِن کی تباہی، 133 افراد ہلاک

فلپائن کے جنوبی علاقوں میں طوفان ٹیمبِن کی تباہی، 133 افراد ہلاک
December 23, 2017

منیلا (92 نیوز) فلپائن کے جنوبی علاقوں میں ٹیمبن نامی طوفان نے تباہی مچا دی۔
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ایک سو تینتیس ہو گئی ہے۔ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
فلپائن کے جنوبی جزیرہ منڈاناؤ میں گزشتہ روز ٹکرانے والا طوفان ٹیمبن اپنے پیچھے تباہی کی داستان رقم کر گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث شدید بارشیں ،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں درجنوں افراد لقمہ اجل بنے۔
جزیرہ منڈاناؤ کا ایک گاؤں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔
ایمرجنسی کارکنان، فوج، اور پولیس رضاکارانہ طور پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور اب تک بارہ ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
حکام کے مطابق متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جنکی تلاش جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان جزیرہ پالاوان کی جانب بڑھ رہا ہے اور آئندہ تین روز میں ویتنام سے ٹکرائے گا۔