Sunday, September 8, 2024

فلپائن میں سمندری طوفان ٹائفون نے تباہی مچا دی، 15افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان ٹائفون نے تباہی مچا دی، 15افراد ہلاک
August 24, 2015
منیلا (ویب ڈیسک) فلپائنی حکام کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں ٹائفون گونی نامی سمندری طوفان کے نتیجے میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کئی افراد گھروں کے پتھروں اور کیچڑ میں دھنس جانے کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق جن علاقوں میں سیلاب آیا ہے ان میں کئی افراد لاپتہ ہیں۔ ہزاروں افراد کو اونچے مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے اور بعض اندرون ملک پروازوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ایک موقع پر ٹائفون گونی کی وجہ سے 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔ بعد میں جیسے جیسے یہ طوفان تائیوان کے ساحل کی طرف بڑھتا گیا اس کی رفتار کم ہوتی گئی۔ فلپائن کے محکمہ موسمیات کے مطابق فلپائن میں ہر سال آنے والے اوسطاً 20 طوفانوں میں سے یہ اس سال کا نواں طوفان ہے۔